توہین عدالت کیس:دانیال عزیز کے خلاف فرد جرم آج عائد کی جائے گی

فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد:سپریم کورٹ میں توہین عدالت کیس میں وفاقی وزیر برائے نجکاری  دانیال عزیز کے خلاف فرد جرم آج عائد کی جائے گی۔

منگل کو جسٹس عظمت سعید کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 3 رکنی بینچ لیگی رہنماء دانیال عزیز کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کرے گا۔

تو ہین عدالت کیس میں سپریم کورٹ نےگزشتہ سماعت پر دانیال عزیز کی جانب سے جمع کرایا گیا جواب غیرتسلی بخش قرار دیتے ہوئے ان پرفرد جرم عائد کرنے کیلئے آج کی تاریخ مقرر کی تھی۔

          دانیال عزیز کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ توہین عدالت کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ، نجی ٹی وی پر نشر بیان کا عدالت سے کوئی تعلق نہیں تھا ، دانیال عزیز تو یہ بات 3سال سے کر رہے تھے ۔

جسٹس شیخ عظمت سعید نے کہا کہ اس کا مطلب ہے دانیال عزیز 3سال سے توہین عدالت کر رہے تھے؟ جب سے جج ہوں کبھی توہین عدالت کا نوٹس جاری نہیں کیا ۔

اپنے فیصلوں میں بھی لکھا کہ مناسب تبصرے ، حتیٰ کہ غیر مناسب تبصروں پر بھی کوئی اعتراض نہیں ، خود سوچیں کہ عدالت دانیال عزیز کے بیانات سے کتنی ناراض ہوئی ہوگی ؟ ۔

عدالت نے قرار دیا کہ دانیال عزیز کے بیان سے مطمئن نہیں کہ معاملہ ختم کر دیا جائے۔

loading...
loading...