ترک صدر طیب اردوان کا سعودی شاہ سلمان سے ٹیلی فون پررابطہ

فائل فوٹو

فائل فوٹو

انقرہ:ترک صدر طیب اردوان نے سعودی شاہ سلمان سے ٹیلی فون  پررابطہ کیا اور  مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے امریکی اعلان اور مشرق وسطیٰ کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔

ترک صدر نے ٹرمپ کے فیصلہ کو غیر ذمہ دارانہ اقدام قرار دیا ۔

جبکہ سعودی شاہ سلمان نے کہا کہ امریکی صدر عالمی برادری کی خواہش پر اپنا فیصلہ واپس لے لیں۔