ترکی :بغاوت کرنے والے مزید104فوجی افسران کو عمر قید کی سزا

فائل فوٹو

فائل فوٹو

انقرہ:ترکی کی ایک عدالت نے بغاوت کرنے والے مزید 104فوجی افسران کو عمر قید کی سزا سنادی ہے۔

ترکی کی ناکام بغاوت میں ملوث مزید104فوجی افسران اور سپاہیوں کو عمرقید کی سزا سنا دی گئی۔

سرکاری میڈیا کے مطابق،سزا پانے والوں میں ترک فضائیہ کے سابق سربراہ لیفٹیننٹ جنرل حسن اور دیگر افسران شامل ہیں۔

عدالت نے چند ملزمان کو عمرقید سے بھی زیادہ سخت سزا سنائی ہے۔

ترکی میں15جولائی2016کو ناکام فوجی بغاوت میں260سے زائد شہری شہید اور 2200کے قریب زخمی ہوگئے تھے۔

حکومت کی کارروائی میں اب تک ڈیڑھ لاکھ سے زیادہ سرکاری ملازمین کو برطرف اور 50ہزار افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

loading...
loading...