تربیلا پاورپلانٹ میں فنی خرابی،ملک میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن

فائل فوٹو

فائل فوٹو

لاہور:تربیلا پاور پلانٹ میں فنی خرابی کے باعث ملک کے مختلف علاقوں میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن ہوا ہے۔

رمضان کے آمد سے قبل ہی بجلی کا سسٹم بیٹھ گیا، تربیلا پاور پلانٹ میں فنی خرابی کے باعث لاہور، ملتان، بہاولپور سمیت پنجاب اور خیبرپختونخوا کے بیشتر شہر بجلی سے محروم ہوگئے۔

سوات میں صبح 10بجے سے بجلی کی فراہمی معطل ہےجبکہ لکی مروت، ملتان اوربہاولپور اورگردونواح میں 9بجے سے بجلی کی سپلائی بند ہے،چکوال اوراس کے گرد و نواح میں بھی بجلی معطل ہے۔

دوسری جانب ترجمان ایٹمی توانائی کمیشن کے مطابق تربیلا پاور پلانٹ سے شروع ہونے والی ٹرپنگ سے چاروں چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹس بھی ٹرپ کرگئے۔

وزیربرائےتوانائی اویس لغاری نےقومی اسمبلی میں خطاب میں کہا کے پی اور پنجاب میں بجلی کا بریک ڈاؤن ہوا ہے،چند گھنٹوں میں صورتحال بہترہو جائے گی اور بریک ڈاؤن سے متعلق شام تک انکوائری مکمل کرلی جائے گی۔

پاور ڈویژن ترجمان کے مطابق آبی زرائع کو بروکار لایا جارہے، منگلا ڈیم،غازی بروتھا اورتربیلا کوبھی نیشنل گرڈ سے منسلک کردیا گیا، سسٹم کی باحالی کا کام جاری ہے۔

 اسلام آبادکو بجلی کی فراہمی شروع کردی گئی ہے، اس وقت پیداوار 12 ہزار میگاواٹ سے تجاوز کر گئی ہے۔

ترجمان وزارت پانی وبجلی کا کہنا ہے کہ مظفرگڑھ سے گڈو جانے والی ٹرانسمیشن لائن ٹرپنگ سے پنجاب اور کے پی میں بجلی کی فراہمی متاثر ہے جبکہ ساؤتھ میں بجلی کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے۔

ترجمان کے مطابق این پی سی سی متاثرہ سسٹم کی بحالی کےلئےکام کررہاہے، سندھ، بلوچستان، کراچی میں بجلی فراہمی معمو ل کے مطابق رہے گی، اس وقت بجلی کی پیداوار11ہزار8سومیگاواٹ ہے۔

loading...
loading...