تحریک انصاف نے خیبرپختونخوا کا بیڑا غرق کردیا،شہباز شریف

فائل فوٹو

فائل فوٹو

بٹگرام:وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے خیبرپختونخوا کا بیڑا غرق کردیا،عمران  خان نے جھوٹ بولنے کا ریکارڈ قائم کردیا۔

منگل کو بٹگرام جلسے سے آڈیو خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن)کے صدر شہبازشریف نے کہا کہ خان صاحب نے بجلی پیدا کرنے کا دعویٰ کیالیکن ان کا یہ دعویٰ محض دعویٰ ہی رہا۔

انہوں نے کہا کہ کے پی کا حلیہ بگاڑ دیا،ون بلین ٹری لگانے، جنگلہ بس بنانے کا جھوٹ بولا گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اگر اگلے انتخابات میں کے پی کے میں ہماری حکومت بنی تو اسپتال بنائیں گے، یونیورسٹیاں بنائیں گے، پشاور کو لاہور بنادیں گے۔

loading...
loading...