بیگم کلثوم نواز کو ہوش آگیا

کلثوم نواز-فائل فوٹو

کلثوم نواز-فائل فوٹو

لندن میں زیرعلاج بیگم کلثوم نواز کی طبیعت میں بہتری آگئی۔

لندن میں زیرعلاج کلثوم نوازکی طبیعت بہتر ہونے لگی۔کئی دنوں بعد مگر کچھ دیر کیلئےآنکھیں کھولیں توبچوں کی آنکھیں چھلک پڑیں۔

والدہ کے آنکھیں کھولنے پر مریم نوازآبدیدہ ہوگئیں اور حسن اورحسین نوازکی آنکھوں میں بھی خوشی کےآنسو چھاگئے۔

شوہر نواز شریف نے  بھی شکر اداکیا۔

مریم نواز نے ٹویٹ کیاامی نے 30روز بعد چند سیکنڈ کیلئے آنکھیں کھولیں۔نہیں جانتے انہوں نے پہچانا بھی یا نہیں۔

وہ ابھی بھی بیہوش اور وینٹی لیٹر پر ہیں۔

قائد مسلم لیگ ن نواز شریف نے بھی میڈیا سے بات چیت کی۔

میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ سوائے افسوس کے اور کیا کہا جاسکتا ہے۔پتا نہیں کونسے الیکشن ہونے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو مشکل میں دھکیلا جارہا ہے۔قوم کے جزبے کو سلام پیش کرتا ہوں۔فتح پاکستان کے عوام کا مقدر بن چکی ہے۔

loading...
loading...