بیٹی کی فوج مخالف ویڈیو پر شیریں مزاری کی شدید الفاظ میں مذمّت

Untitled-1

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری نے اپنی بیٹی ایمان مزاری کے آرمی مخالف بیان کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

ایمان مزاری کی فوج مخالف ویڈیو پر رد عمل دیتے ہوئے شیریں مزاری کا کہناتھا کہ وہ ان کی بیٹی کے خیالات سے متفق نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں اس زبان کی سخت مذمت کرتی ہوں جو اس نے فوج مخالف ویڈیو میں استعمال کی ہے، مجھے اپنی بیٹی سے محبت کرتی ہوں لیکن اس کے نظریات اورالفاظ سے اتفاق نہیں رکھتی۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ ان کی بیٹی بالغ ہے اور اپنا نظریہ رکھتی ہے اور مجھے حق ہے کہ میں اس سے اختلاف رکھوں۔ ہم سب اپنی زندگی میں سبق سیکھتے ہیں۔ ہم ایک دوسے کو رد نہیں کرسکتے کیونکہ ہم ایک دوسرے سے پیار کرتے ہیں، لیکن ایک دوسرے کے نظریات کو ضرور رد کرسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ شیریں مزاری کی بہیٹی ایمان مزاری نے اپنی ایک ویڈیو میں فوج کے خلاف بہت زہر اگلا تھا، جس کے بعد ان کا آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ بھی بند کردیا گیا تھا۔

loading...
loading...