بیمار اہلیہ کو چھوڑ کرآنا نوازشریف کی عوام سے محبت کا ثبوت ہے: شہباز شریف

فائل فوٹو

فائل فوٹو

ہارون آباد:سربراہ ن لیگ شہباز شریف کہتے ہیں کہ نوازشریف 13 جولائی کو وطن پہنچ رہے ہیں۔بیمار اہلیہ کو چھوڑ کر وطن آنا نوازشریف کی عوام سے محبت کا ثبوت ہے۔

ہارون آباد میں جلسے سے خطاب میں شہباز شریف نے کہا کہ ہم ملک میں بجلی لائے۔پاکستان کو ایٹمی طاقت بنادیا۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف کے ایٹمی دھماکے نہ کرنے کے عوض کلنٹن کی امداد بھی ٹھکرادی۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف وطن میں واپس آکرہر چیلنج کا مقابلہ کریں گے۔

loading...
loading...