بھلوال میں نوجوان لڑکی کو زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا

فائل فوٹو

فائل فوٹو

بھلوال:قصور کے بعد بھلوال میں نوجوان لڑکی کو زیادتی کے بعد گلادبا کر قتل کردیا گیا ،اس کی لاش کھیتوں میں پھینک دی گئی ہے ۔

جمعرات کو بھلوال کے نواحی علاقے کے محنت کش محمد خان کی 18سالہ بیٹی ساجدہ پروین صبح رفع حاجت کیلئے کھیتوں میں گئی مگر واپس نہ آئی ،اہل خانہ نے دن چڑھے اس کی تلاش شروع کی تو 9بجے کے قریب اس کی لاش قریبی کھیتوں سے مل گئی ،اسے گلا دبا کر موت کے گھاٹ اتارا گیا تھا۔

واقعہ کی اطلاع ملتےہیں پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش پوسٹ مارٹم کیلئےتحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال بھلوال منتقل کردی۔

مقتولہ کے والد محمد خان نے آج نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ملزمان نے محمد امین اور یارا نے زیادتی کا نشانہ بنا کر موت کے گھاٹ اتارا ہے ۔

 ڈی پی او سرگودھا سہیل چوہدری نے آج نیوز سے گفتگو کرتے بتایا  کہ پولیس نے 8گھنٹے کے اندر ملزم کو گرفتار کرلیا ہے ۔

پولیس مقتولہ کی تدفین اپنے خرچ پرکروائے گی اور لواحقین کو انصاف دلائے گی۔

loading...
loading...