بھارت کے شہر بنارس میں زیر تعمیر فلائی اوورگرگیا،19افراد ہلاک

فائل فوٹو

فائل فوٹو

بنارس:بھارت کے شہر بنارس میں زیر تعمیر فلائی اوورگرگیا، جس کے نتیجے میں 19افراد ہلاک ہوگئے۔

بھارت میں زیر تعمیر پل کئی افراد کی جان لے گیا ،بنارس میں زیر تعمیرفلائی اووراچانک گرگیا  ،جس کے باعث درجنوں افراد ملبے تلے دب گئے،حادثے میں کئی گاڑیاں بھی دب گئیں۔

ملبے میں دبے افراد میں  بڑی تعداد ان مزدوروں کی ہے جو پل کی تعمیرمیں مصروف تھے،حکام  نےحادثے کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔

loading...
loading...