بھارت: شدید بارشیں، بیس ہلاک

rainingimage
بھارتی ریاست کیرالا میں مون سون کی طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی، لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بیس افراد ہلاک ہوگئے، پانی کے تیزبہاؤ کے باعث چھبیس سال بعد اڈوکی ڈیم کے اسپیل ویز کھول دئیے گئے۔

 ٹوکیو سے سمندری طوفان ٹکرانے کے بعد بارشیں شروع ہوگئیں۔بھارتی ریاست کیرالا میں طوفانی بارشوں  سے نظام زندگی درہم برہم ہوگیا۔ خراب موسم کے باعث زمینی اور فضائی آمدروفت متاثر ہورہی ہے۔ کوچی ایئرپورٹ پر سیلاب کے خطرے کے باعث آنے والی پروازیں روک دی گئیں ہیں۔

دریا میں پانی کی سطح بلند ہے، جبکہ  لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات بھی پیش آئے ہیں۔ دوسری جانب جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو کے ساحل سے  سمندری طوفان شانشان ٹکرا گیا،کیٹیگری ٹو کے طوفان کے بعد بارشیں شروع ہوگئیں، تیز ہواؤں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

بجلی کے کھمبے گرنے سےدوہزار گھروں کی بجلی منقطع ہوگئی ہے۔ طوفان مشرقی علاقوں کی جانب بڑھ رہاہے۔

loading...
loading...