بلیک لسٹ ۔زلفی بخاری کی بیرون ملک روانگی کی کہانی

zulfiimage

اسلام آباد: بلیک لسٹ میں نام ہونے کے باوجود زلفی بخاری بیرون ملک کیسے گئے، کہانی کھل کر سامنے آگئی۔

وزارت داخلہ کی اجازت پر زلفی بخاری بیرون ملک گئے، وزارت داخلہ کی رپورٹ کے مطابق زلفی بخاری کا نام ای سی ایل میں شامل نہیں تھا، نیب کی درخواست پر نام بلیک لسٹ کیا گیا تھا۔

بلیک لسٹ کیس میں کسی کو بیرون ملک جانے کی اجازت نہیں ہوتی، البتہ عمرہ ادائیگی کیلئے زلفی بخاری کو خصوصی رعایت دی گئی۔

وزارت داخلہ کو بلیک لسٹ میں شامل کسی شخص کو صرف ایک بار بیرون ملک جانے کی اجازت دینے کا اختیار ہے، سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ  وزارت داخلہ پر ایسا کیا پریشر تھا کہ دنوں کا کام  منٹوں میں نمٹایا  اور  زلفی بخاری کو بیرون ملک روانہ کردیا۔

loading...
loading...