بلوچستان میں شہید کرنل سہیل عابد کی نماز جنازہ وہاڑی میں ادا

فائل فوٹو

فائل فوٹو

کوئٹہ: بلوچستان کے علاقے کلی الماس میں  دہشتگردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے  والے کرنل سہیل عابد کی نماز جنازہ ان کے آبائی علاقہ وہاڑی میں ادا کر دی گئی ۔

جمعرات کو قومی پرچم میں لپیٹا کرنل سہیل عابد شہید کا جسد خاکی وہاڑی کے آبائی گاؤں پہنچا شہید کے دیدار کیلئے عوام امڈ آئےجبکہ پر نم آنکھوں کے ساتھ رشتہ دار اور اہل علاقہ پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگاتےرہے۔

کرنل سہیل عابد کی نماز جنازہ وہاڑی کے آبائی گاؤں 91ڈبلیو بی میں ادا کی گئی، شہید کی نماز جنازہ میں گیریژن کمانڈر  میلسی جواد احمد ذکاء ، ممبران اسمبلی ، ضلعی انتظامیہ سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

 نماز جنازہ کے بعد شہید کا جسد خاکی ٹھینگی ائربیس سے سی 130طیارہ کے ذریعے اسلام آباد روانہ کر دیا گیا،جہاں قریبی گاؤں بوگڑی گراں میں تدفین کی جائے گی۔

کرنل سہیل عابد بلوچستان میں فسادیوں کیخلاف آپریشن کے دوران گزشتہ روز شہید ہوئے تھے،کارروائی میں کالعدم لشکر جھنگوی بلوچستان کاسربراہ سلمان بادینی2خوکش بمباروں سمیت مارا گیا تھا ۔

loading...
loading...