بلوچستان: خضدار، کار حادثے میں چار افراد جاں بحق

File Photo

File Photo

کوئٹہ: خضدار میں کار حادثے میں چار افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

یہ کار خضدار میں سونارو پل پر سے گزر رہی تھی کہ اچانک پل سے نیچے جاگری جس سے چار افراد موقعے پر ہی ہلاک ہوگئے۔ واقعے کے بعد پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہے اور امدادی کاموں کا آغاز کردیا گیا ہے لیکن ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ یہ حادثہ کس وجہ سے رونما ہوا۔