بلوچستان اسمبلی آج نئے وزیراعلی کا انتخاب کرے گی

فائل فوٹو

فائل فوٹو

کوئٹہ:بلوچستان اسمبلی آج نئے وزیراعلی کا انتخاب کرے گی ،ق لیگ کے بدالقدوس بزنجو کو ن لیگ کے منحرف اراکین سمیت متعدد اراکین کی حمایت حاصل ہے۔

مسلم لیگ ن کو ہر روز نئی مشکل کا سامنا ہےاب یہ مشکل بلوچستان کے سیاسی حالات کی شکل میں سامنے آئی۔

بلوچستان اسمبلی کے نئے قاید ایوان کا انتخاب آج ہورہا ہے،مسلم لیگ ق کے عبدالقدوس بزنجو، پشتونخوا میپ کے عبدالرحیم زیارت وال اور سید لیاقت آغا کاغذات نامزدگی جمع کرواچکے ہیں۔

مسلم لیگ ن کی شرمندگی انتہا کو پہنچ چکی ہےاس کے اپنے ہی اراکین منحرف ہوچکے ہیں اور انہوں نے مسلم لیگ ق کے عبدالقدوس کی حمایت کررکھی ہے۔

حالت یہ ہے کہ مسلم لیگ ن اپنا امیدوار تک کھڑا نہیں کرسکی،بلوچستان اسمبلی کا غیرمعمولی اجلاس صبح 10بجے ہوگا۔