بلوچستان اسمبلی ، مبینہ افغان شہری الیکشن میں کامیاب

assemblyimage

کوئٹہ : مبینہ افغان شہری کی بلوچستان اسمبلی کی نشست پر کامیابی کا انکشاف ہوا ہے۔

پی بی چھبیس سے کامیاب ہونےو الے احمد علی مبینہ افغان شہری ہیں جن کا شناختی کارڈ نادرا نے بلاک کررکھا ہے۔

انتخابات کے دوران ٹریبونل نے احمد علی کو الیکشن لڑنے کی اجازت تو دے دی مگر تین ماہ میں شناختی کارڈ پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔

ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق تین ماہ تک ٹریبونل کے فیصلے پر عملدرآمد کیا جائےگا، شناختی کارڈ دکھانے کے بعد احمد علی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جائےگا۔

loading...
loading...