بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے پاکستان ٹیم دبئی روانہ

فائل فوٹو

فائل فوٹو

دبئی :متحدہ عرب امارات میں ہونے والے بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کےمیچز میں شرکت کیلئے پاکستان بلائنڈ ٹیم دبئی روانہ ہوگئی۔

بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کے ابتدائی مرحلےکے2میچزکےبعد قومی بلائنڈ ٹیم لاہورسےیواےای روانہ ہوگئی، ٹیم کے9کھلاڑی کپتان نثارعلی کی قیادت میں دبئی روانہ ہوئے۔

ہیڈ کوچ عبد الرزاق سمیت 4 آفیشلز بھی کھلاڑیوں کے ہمراہ دبئی گئے ہیں،بلائنڈٹیم کے منیجر ذیشان عباسی اور دیگر کھلاڑی یو اے ای کا ویزہ ملنے پر بعد میں دبئی روانہ ہوں گے۔

قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم 12جنوری کو عجمان میں روایتی حریف بھارت کے ساتھ میچ کھیلے گی ۔

پاکستان نے لاہورمیں کھیلے گئے پہلے میچ میں بنگلا دیش جبکہ گوجرانوالہ میں دوسرے میچ میں نیپال کو 9وکٹوں سےشکست دی، بدرمنیر نے دونوں میچز میں سنچریاں اسکورکیں۔

loading...
loading...