برطانیہ: نواز شریف کیخلاف فیصلہ، لیگی حامیوں کا زدوکوب

cccc

برطانیہ میں لیگی حامیوں نے مبینہ طور پر نواز شریف کے خلاف بولنے پر بعض افراد کو زدوکوب کیا اور دھکے دیئے ہیں۔

پاکستان میں احتساب عدالت کا فیصلہ آنے کے  بعد ردعمل کا سلسلہ جاری ہے اور ن لیگ کے حمایتی اسکو مسترد کررہے ہیں ، ایسے وقت میں ایک ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں لیگی حامیوں نے برطانیہ میں  چند نوجوانوں کو زدوکوب کیا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بعض کالے کوٹ میں ملبوث اشخاص نے چند نوجوانوں کو دھکے دیئے ہیں اور ساتھ ہی میں انکے ساتھ شلوار قمیض میں ملبوث ایک شخص بھی ہے۔ ویڈیو کے اختتام میں پینٹ کوٹ میں ملبوث شخص لوو نواز شریف کے نعرے بھی لگاتا ہے ۔تاہم ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ یہ لیگی حامی کون تھے ۔

پہلے ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ آیا ہے جس میں نواز شریف کو دس سال اور مریم نواز کو سات سال قید اور جرمانے کی سزا سنائی ہے ۔

loading...
loading...