برطانوی وزیراعظم کو شام کیخلاف فوجی کارروائی پر سخت تنقید کا سامنا

فائل فوٹو

فائل فوٹو

لندن :برطانوی وزیراعظم تھریسا مے کو شام کیخلاف فوجی کارروائی پر سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔

برطانوی پارلیمنٹ کے اجلاس میں اپوزیشن لیڈر جیریمی کوربن نے وزیراعظم تھریسا کیخلاف سخت الفاظ استعمال کرتےہوئے کہا کہ تھریسا مے نے پارلیمنٹ سے رجوع کئے بغیر صرف امریکی صدر ٹرمپ کے خواہشات کی تکمیل کی، وزیراعظم پارلیمنٹ کو جوابدہ ہیں ٹرمپ کو نہیں۔

انہوں نے شام میں فوجی کارروائی پر جائزے اور وار پاور ایکٹ بنانے کا مطالبہ کیا۔

وزیراعظم  تھریسا مے نے شام پر حملے کے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے کہا پارلیمنٹ اراکیں انہیں جوابدہ نہیں ٹھہرا سکتے ۔