بجٹ پر احتجاج، حکومت پہلے سے آگاہ تھی، مفتاح اسماعیل

latest

اسلام آباد: وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ اپوزیشن میرے بجٹ پیش کرنے سے متعلق آگاہ تھی لیکن پہلے احتجاج نہیں کیا۔

یہ بات انہوں نے آج نیوز سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ریونیو کو مدنظر رکھ صوبوں کو فنڈ دیئے جاتے ہیں، حکومت نے بدستور کھاد کی قیمت کم کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہماری ترجیح پالیسی کو ٹھیک کرنا ہے،ہم نے نیشنل اکنامک کونسل میں بجٹ تجاویز پیش کیں۔

مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ  اسی فیصد ترقیاتی بجٹ پہلے سے چلنے والے منصوبوں کیلئے ہے،ریونیو کا حساب کتاب پورے سال کا ہوتا ہے۔بجٹ تقریر میں احتجاج سے متعلق انہوں نے کہا کہ اپوزیشن میرے بجٹ پیش کرنے سے متعلق آگاہ تھی لیکن پہلے احتجاج نہیں کیا۔

loading...
loading...