باکسر عامر خان کی داتادربار پر حاضری

amirkhanimage

لاہور:  پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے لاہور میں داتا دربار پر حاضری دی اور منت مانگی کہ وہ اگلی فائٹ جیت کر دوبارہ حاضری دینگے ۔ انہوں نے کہا کہ خطےمیں  امن کے قیام کےلئے پاک بھارت سفیر کے طور پربھی کام کریں گے۔

باکسر عامر خان نے اپنےوالد کے ساتھ حضرت علی ہجویری المعروف داتا گنج بخش کے دربار پر حاضری دی اور لنگر تقیسم کیا اور کہا کہ انہوں نے دعا مانگی ہے اگلی فائیٹ جیت کر دوبارہ حاضری دونگا جبکہ بھارت میں باکسنگ لیگ کا آغاز ہورہا ہے۔ جلد پاکستان میں بھی لیگ کا اعلان کروں گا۔

 عامر خان باکسنگ کے کھیل کے ذریعے مسائل حل کرنے کےخواہشمند ہیں اور اس لئے وہ پاک بھارت سفیر کے طور پر کام کریں گے۔

 عامر خان نے اپنے نام سے منسوب اکیڈمی کے تین باکسرز کے پنجاب باکسنگ چیمپیئن شپ میں گولڈ میڈل جیتنے پر مسرت کا اظہار بھی کیا۔

loading...
loading...