باجوڑ ایجنسی :ریموٹ کنٹرو بم دھماکا،2 افراد جاں بحق

bajor-blast-ho-1

باجوڑ ایجنسی میں سڑ ک کنارے نصب ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں مقامی قبائلی رہنما اور امن لشکر کے سربراہ ملک یونس جاں بحق جبکہ ان کے دو بیٹے زخمی ہو گئے،سیکورٹی فورسز ذرائع کے مطابق باجوڑ ایجنسی کی تحصیل خار کے علاقے گلو شاہ میں، نامعلوم شدت پسندوں کی جانب سے سڑک کنارے نصب ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں مقامی قبائلی رہنما اور امن لشکر کے سربراہ ملک محمد یونس جاں بحق جبکہ ان کے دو بیٹے زخمی ہو گئے، جنہیں سول اسپتال خار منتقل کر دیا گیا ہے، دھماکے میں امن لشکر کے سربراہ کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا، سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

loading...
loading...