ای سی پی: نامزدگیوں پر پارٹی سربراہ کی اجازت ضروری قرار

File Photo

File Photo

کراچی : الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کاغذات نامزدگی کیساتھ پارٹی سربراہ کا نامزدگی سرٹیفکیٹ ضروری قرار دے دیا۔

خالد مقبول صدیقی کے خط پر الیکشن کمیشن کا ردعمل بھی سامنے آگیا ہے۔ حکام نے واضح کیا کہ کاغذات نامزدگی کیساتھ پارٹی سربراہ کا نامزدگی سرٹیفکیٹ ضروری ہے۔

پارٹی سربراہ ہی نامزد شخص کو ٹکٹ جاری کرسکتا ہے، الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ صرف جماعت کا سربراہ ہی ٹکٹ جاری کرنے کا مجاز ہے، پارٹی سربراہ بااختیار ہے اور اس کی اتھارٹی حتمی ہے۔

loading...
loading...