ایون فیلڈ فلیٹس پر مشتعل افراد کا دھاوا

avenfileimage

لندن : لندن میں نوازشریف کے ایون فیلڈ اپارٹمنٹ میں مشتعل افراد نے دھاوا بول دیا، لگژری فلیٹ کے دروازے پر لاتیں ماری گئیں، جبکہ لوگوں نے نوازشریف کے گھر کے باہرمظاہرہ کیا، تحریک انصاف نے واقعے کی مذمت کی اور حملے سے لاتعلقی کا اعلان بھی کردیا۔

لندن میں نوازشریف کا ایون فیلڈ اپارٹمنٹ، جہاں مشتعل افراد نے دھاوا بول دیا،لندن میں مظاہرین نوازشریف کے گھر پر جمع ہوگئے، نعرے بازی کی اور ایک شخص نے دروازے پر لاتیں ماریں۔

نوازشریف اور حسین نواز غصے میں باہر نکلے اور واپس چلے گئے، مشتعل افراد کو ہٹانے کی کوشش میں خوب ہنگامہ آرائی ہوئی۔ تحریک انصاف نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے اس حملے سے لاتعلقی کا اظہار کیا۔

loading...
loading...