ایون فیلڈ ریفرنس پر فیصلہ، پی ٹٰی آئی کارکنان کا جشن

membersiamge

شریف خاندان کے خلاف فیصلہ کیا آیا،ملک بھر میں کھلاڑی جشن منانے نکل پڑے۔

 تحریک انصاف کے کارکنان نے بھنگڑے ڈالے اور ایک دوسرے کو مٹھائی کھلا کر منہ بھی میٹھا کرایا، لاہور، اسلام آباد، ملتان، سیالکوٹ سمیت ملک کے کونے کونے میں کپتان کے کھلاڑی نوازشریف کے خلاف فیصلے پر خوش دکھائی دے رہے ہیں۔

پہلے احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں میں سابق وزیراعظم نواز شریف کو 10 سال ،ان کی صاحبزادی مریم نواز کو 7 اور داماد کیپٹن (ر)صفدر کو ایک سال قید کی سزا سنادی ہے ۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمدبشیر نے ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ سنایا، ایون فیلڈ ریفرنس کا تحریری فیصلہ 100 صفحات پر مشتمل ہے۔

نواز شریف اور مریم نواز لندن جبکہ کیپٹن (ر)صفدر مانسہرہ میں موجودگی کی وجہ سے پیش نہیں ہوئے،فیصلہ سنائے جانے کے دوران میڈیا نمائندوں اور صحافیوں کو کمرہ عدالت میں آنے کی اجازت نہیں تھی۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں نواز شریف ، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کو مجرم قرار دیا ہے۔

loading...
loading...