ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف نے2 فروری کا حکم نامہ چیلنج کردیا

فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد: سابق وزیراعظم نواز شریف نے ایون فیلڈ ریفرنس میں احتساب عدالت کا 2 فروری کاحکم نامہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔

جمعرات کو نواز شریف نے ایون فیلڈ ریفرنس میں ویڈیو لنک کے ذریعے 2 غیر ملکی گواہوں کا بیان ریکارڈ کرنے سے متعلق احتساب عدالت کے فیصلے کے خلاف ہائیکورٹ سے رجوع کیا۔

درخواست میں احتساب عدالت کے جج محمد بشیر ، چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال اور وفاق کو فریق بنایا گیا ہے۔

اس سے قبل ایون فیلڈ ریفرنس میں نامزد مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر نے بھی غیرملکی گواہوں کے بیان ویڈیو لنک کے ذریعے قلمبند کرنے کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

خیال رہے کہ احتساب عدالت نے 2 فروری کو  استغاثہ کے غیر ملکی گواہ رابرٹ ریڈلی اور اختر راجہ کا بیان بذریعہ ویڈیو لنک قلمبند کرنے کی نیب کی درخواست منظور کی تھی۔

loading...
loading...