این اے 59سے چوہدری نثار کے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات مسترد

فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد:این اے59سے سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار کے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات مسترد کردیئے گئے۔

مسلم لیگ (ن) کےناراض رہنما ءچوہدری نثار کے حلقے پر سب کی نظریں ہیں۔

این اے 59 کے ریٹرننگ آفسرنے سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار کیخلاف اعتراض مسترد کرتے ہوئے کاغذات نامزدگی  منظورکرلئے۔

ذرائع کے مطابق ،چوہدری نثار نے (ن)لیگ کے ٹکٹ یا آزاد حثیت سے انتخابات میں جانے کا فیصلہ ابھی تک نہیں کیا ہے، وہ اس حوالے سے فیصلے کا اعلان کچھ روز بعد پریس کانفرنس میں کریں گے۔

پی پی 12 سے بھی سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار کے کاغذات نامزدگی منظورکرلئے گئے ہیں۔

اسی حلقے میں سابق صوبائی وزیرقانون راجہ بشارت اورتحریک انصاف کے واثف قیوم بھی انتخاب میں حصہ لے رہے ہیں۔

loading...
loading...