ایم کیوایم پی آئی بی کا16اورایم کیوایم بہادر آباد کا 17فروری کو اجلاس طلب

فائل فوٹو

فائل فوٹو

کراچی:ایم کیو ایم پی آئی بی نے 16جبکہ ایم کیو ایم بہادرآباد نے 17فروری کو اجلاس طلب کرلئے ہیں۔

متحدہ سیاست الیکشن کمیشن کے گرد گھومنے لگی،متحدہ بہادرآباد میں 12فروری کو کنوینرتبدیلی کی درخواست دی تو 13فروری کو متحدہ پی آئی بی نے الیکشن کمیشن کا دروازہ کھٹکھٹایا۔

الیکشن کمیشن میں دی گئی درخواست میں فاروق ستار نے بتایا کہ وہ متحدہ کے کنوینر ہیں، ویڈیو ثبوت دیئے،17فروری کے انٹرا پارٹی الیکشن سے آگاہ بھی کیا۔

خالد مقبول صدیقی نے بھی کنوینر کی حیثیت سے 17فروری کو جنرل ورکز اجلاس بلا لیا،کون سی متحدہ اصلی ہے اور کون سی نقلی گیند اب الیکشن کمیشن کے کورٹ میں ہے۔

loading...
loading...