ایم کیو ایم پاکستان کاانٹراپارٹی الیکشن کے نئے شیڈول کا اعلان

فائل فوٹو

فائل فوٹو

کراچی:ترجمان ایم کیو ایم پاکستان نے انٹرا پارٹی الیکشن کے نئے شیڈول کا اعلان کردیا،جس کے مطابق انٹرا پارٹی الیکشن 18فروری کو ہوں گے۔

ترجمان ایم کیو ایم پاکستان کے مطابق ،ایم کیو ایم الیکشن کمیشن سیکریٹریٹ کی جانب سے انٹرا پارٹی الیکشن 2018 ایم کیو ایم پاکستان کی تاریخ کا اعلان ہونے کے بعد ایم کیو ایم پاکستان کے الیکشن کمیشن سیکریٹریٹ میں چیف الیکشن کمشنر کو کارکنان کی جانب سے سینکڑوں درخواستیں موصول ہوچکی ہیں۔

جن میں کارکنان کی جانب سے درخواست کی گئی ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کے انٹرا پارٹی الیکشن 2018 کا انعقاد 17 فروری 2018 بروز ہفتہ کے بجائے 18 فروری بروز اتور کیا جائے چونکہ بروز اتوار ملک بھر میں دفاتر کی چھٹی ہوتی ہے لہذا زیادہ کارکنان اپنا حق رائے دہی استعمال کرسکیں گے۔

اس سلسلے میں چیف الیکشن کمشنر نے گزشتہ روز ایم کیو ایم پاکستان کے الیکشن کمشین کا اجلاس طلب کیا جس میں انٹرا پارٹی الیکشن 2018 کی تاریخ تبدیل کرنے کے خلاف کسی رکن کا کوئی اعتراض سامنے نہ آنے پر چیف الیکشن کمشنر نے انٹرا پارٹی الیکشن 2018 کی تاریخ تبدیل  کرکے نئے شیڈول کا اعلان کردیا ہے۔

جس کے مطابق اب ایم کیو ایم پاکستان کے انٹرا پارٹی الیکشن 2018 بروز اتوار 18 فروری کو منعقد کیے جائیں گے۔

loading...
loading...