ایم کیو ایم پاکستان نے نئے کنوینئر کے متعلق الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا

ایم کیو ایم پاکستان نے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کو نیا کنوینئر منتخب کرلیا-فائل فوٹو

ایم کیو ایم پاکستان نے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کو نیا کنوینئر منتخب کرلیا-فائل فوٹو

کراچی:ایم کیوایم پاکستان نے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کو نیا کنوینر منتخب کرنے کے فیصلے سے الیکشن کمیشن کو آگاہ کردیا۔

 رابطہ کمیٹی کی جانب سے الیکشن کمیشن کو باقاعدہ خط لکھ دیا گیا ہےجس میں مؤقف اختیار کیاگیا  ہے کہ ایم کیوایم کے سربراہ اور کنوینئر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی ہیں اور یہ فیصلہ رابطہ کمیٹی کی اکثریت نے کیا ہے۔

ایم کیوایم نے یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے ایم کیوایم پاکستان کی جانب سے جاری خط کی توثیق کرتے ہوئے قیادت کی منظوری اورپتنگ کے انتخابی نشان کو برقراررکھا ہے۔

loading...
loading...