ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کی فاروق ستار کو منانے کیلئے کوششیں تیز

فائل فوٹو

فائل فوٹو

کراچی:ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے پارٹی کوتقسیم سے بچانے اور ناراض فاروق ستار کو منانے کیلئے کوششیں تیز کردیں۔

ذرائع کے مطابق ،ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے ڈاکٹر فاروق ستار کو منانے کیلئے پارٹی کے بزرگ اراکین کو ٹاسک دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

رابطہ کمیٹی کا مؤقف ہے کہ مخالفین کی نظریں ایم کیو ایم کے ووٹ بینک پر ہیں۔

ان ہی کوششوں کو عملی جامہ پہنانے کیلئے سینئر رہنماء سرداراحمد فاروق ستار کی رہائش گاہ پہنچے لیکن سوائے امید کے کچھ حاصل نہ کرپائے۔

فاروق ستار نے بھی معاملات کے حل کا دلاسہ دیا۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ خالد مقبول صدیقی کو سینیٹ انتخابات کیلئے حتمی امیدواروں کے انتخاب کا اختیار دینا بھی اسی سلسلے کی کڑی ہےجبکہ بالواسطہ رابطے کے ذریعے حتمی امیدواروں کیلئے فاروق ستار کو مشاورت کی پیشکش کی جاسکتی ہے۔

loading...
loading...