ایم ڈی پی ٹی وی تعیناتی کیس:اسحاق ڈار کو پیشی کیلئے ایک اور نوٹس جاری

فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد:سپریم کورٹ نے ایم ڈی پی ٹی وی تعیناتی کیس میں سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کو پیشی کیلئے ایک اور نوٹس جاری کردیا۔

بدھ کو سپریم کورٹ کی جانب سے ایم ڈی پی ٹی وی تعیناتی کیس میں اسحاق ڈار کو ایک اور نوٹس جاری کیا گیا ہے۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ اسحاق ڈار کل عدالت میں حاضر ہوں!۔

نوٹس اسحاق ڈار کے گھر کے باہر چسپاں کردیا گیا ہے،کیس کی سماعت کل چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں 2رکنی بینچ کرے گا۔

loading...
loading...