ایف آئی اے کی کارروائی، آٹھ انسانی اسمگلر گرفتار

fiaimage

اسلام آباد: ایف آئی اے نے گوجرانوالا ڈویژن کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے آٹھ انسانی سمگلروں کو گرفتار کرلیا ہے۔ تمام ملزمان ایف آئی اے کو مختلف مقدمات میں مطلوب تھے۔

 ایف آئی اے ترجمان کے مطابق انسانی سمگلروں اور اشتہاریوں کیخلاف گوجرانوالہ ڈویژن میں کریک ڈاؤن کیا گیا۔

چھاپہ مار ٹیم نے حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، گجرات، سیالکوٹ اور گوجرانوالہ سے آٹھ انسانی اسمگلروں کو گرفتار کیا۔ ملزمان میں یاسر، امتیاز، منیر، احمد، اسد، سجاد، اکمل اور غلام مرتضیٰ شامل ہیں۔

ایف آئی اے کے مطابق گرفتار انسانی اسمگلرز لوگوں کو غیر قانونی طریقوں سے بیرون ممالک بھجوانے میں ملوث اور مختلف مقدمات میں مطلوب تھے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے مفخر عدیل کا کہنا ہے کہ انسانی سمگلروں کیخلاف گھیرا تنگ اور تفتیش کا دائرہ کار وسیع کردیا گیا ہے۔

loading...
loading...