ایف آئی اے نے اسپاٹ فکسنگ میں ملوث 4 کرکٹرزکوآج طلب کرلیا

فائل فوٹو

فائل فوٹو

لاہور:ایف آئی اے نےپی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ میں ملوث4کرکٹرزکوآج طلب کرلیا ،شرجیل خان، خالد لطیف اورمحمد عرفان اور شاہ زیب حسن ایف آئی اےلاہورمیں اپنا بیان ریکارڈ کرائیں گے۔

ایف آئی اےنےوزیرداخلہ چوہدری نثارکےحکم پرکرکٹرزکیخلاف تحقیقات شروع کی تھیں۔

 ایف آئی اےنےپانچوں کرکٹرزکےنام ای سی ایل میں ڈالنےکیلئےوزارت داخلہ کومراسلہ بھی بھیج دیا ہے۔

وزیرداخلہ نےپہلےہی اسپاٹ فکسنگ میں ملوث کرکٹرزکیخلاف سخت ایکشن لینےکا اعلان کررکھا ہے۔

دوسری جانب فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں پرتاحیات پابندی لگانےکا مطالبہ بھی زورپکڑتا جارہا ہے۔

قومی ٹیسٹ کپتان مصباح الحق نےبھی فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں کوکرکٹ سےہمیشہ کیلئےدورکرنےکی حمایت کردی۔

قومی ٹیم کےآل راؤنڈرمحمد حفیظ نےبھی اسپاٹ فکسنگ کرنےوالےکرکٹرزکومثالی سزائیں دینےکا مطالبہ کیا تھا۔

سابق کپتان شاہد آفریدی نےبھی کھلاڑیوں پرپابندی کا مطالبہ کیا تھا جبکہ جاوید میانداد نےتوایسےکرکٹرز کیلئےسزائےموت تجویزکی تھی۔