ایفی ڈرین کوٹہ کیس میں علی موسیٰ گیلانی سمیت 11 ملزمان پر فردجرم عائد

فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد:اسلام آباد کی انسداد منشیات کی خصوصی عدالت نے ایفی ڈرین کوٹہ کیس میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی موسیٰ گیلانی سمیت11 ملزمان پر فردجرم عائد کردی ہے ۔

جمعے کو ایفی ڈرین کوٹہ کیس کی سماعت اسلام آباد میں انسدا د منشیات کی خصوصی عدالت میں جج ارم نیازی نے کی۔

جس میں علی موسٰی گیلانی، سابق وزیر صحت مخدوم شہاب الدین، وزارت صحت کے افسران عبدالستار ،ڈاکٹرعبدالخالق سمیت 11ملزمان  فرد جرم عائد  کر دی گئی۔

  تمام ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا ہے جس کے بعد عدالت  نے کیس کی سماعت 12 مئی تک ملتوی کر دی ۔

بارہ مئی کو ہونے والی آئندہ سماعت پر ملزمان کی جانب سے دائر درخواستوں پر بحث ہو گی۔

یاد رہے کہ علی موسیٰ گیلانی سمیت 11 ملزمان پر الزام تھا کہ انہوں نے ادویات کی تیاری کیلئے استعمال ہونے والی 9 ہزار500 کلو گرام ایفی ڈرین کو مارکیٹ میں فروخت کردیا تھا جس کی وجہ سے ادویات کی پیداوار میں قلت پیدا ہوگئی تھی۔