ایشیا کپ:پاکستان اوربھارت کامیچ ری شیڈول ہونےکا قوی امکان

فائل فوٹو

فائل فوٹو

دبئی:بھارتی کرکٹ بورڈ کےاعتراض کےبعد ایشیا کپ میں پاکستان اوربھارت کےدرمیان میچ ری شیڈول ہونےکا قوی امکان ہے۔

ایشیا کپ کا 14واں ایڈیشن 15سے18ستمبرتک متحدہ عرب امارات میں ہوگا،شیڈول کےمطابق پاک بھارت ٹاکرا 19ستمبرکودبئی میں ہوگا۔

پاکستان کیخلاف میچ سےقبل ریسٹ دےنہ ملنےپربھارت کواعتراض ہے، بھارتی ٹیم پاکستان کیخلاف میچ سےایک روزقبل کوالیفائرکیخلاف میچ کھیلےگی،پاکستان کو2روزکا آرام اوربھارت کو50اوورزکےمسلسل 2میچزکھیلنا پڑیں گے۔

 بھارت  کا مطالبہ ہےکہ اسے بھی میچ سے قبل آرام کا موقع دیا جائے تاکہ وہ بھی میچ میں تازہ دم ہو کر حصہ لے سکیں۔

بھارت کےاعتراض کےبعد قوی امکان ہےکہ منتظمین کی جانب سےپاکستان اوربھارت کےدرمیان میچ کی تاریخیں تبدیل کردی جائیں گی۔

loading...
loading...