ایشز سیریز کا دوسرا ٹیسٹ:آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 120رنز سے ہرادیا

فائل فوٹو

فائل فوٹو

ایڈیلیڈ:ایشزسیریزکےدوسرےٹیسٹ میں آسٹریلیا نےانگلینڈ کو120رنزسےشکست دےکر5میچزکی سیریزمیں 0-2کی برتری حاصل کرلی۔

ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے ایشزسیریزکے ڈےنائٹ ٹیسٹ میں انگلش ٹیم 354رنزکےہدف کےتعاقب میں 233رنزتک  بناکر آؤٹ ہوگئی۔

میچ کےآخری روزانگلش ٹیم نےاننگزدوبارہ شروع کی تواسےجیت کیلئےمزید 178رنزدرکارتھےجبکہ 6وکٹیں باقی تھیں، دن کےپہلےاوورکی دوسری گیند پرکرس ووکس 5رنزبناکرپویلین لوٹ گئے، کپتان جوروٹ بھی 67رنزبنا کرآؤٹ ہوئے۔

جونی بیرسٹونےآسٹریلوی بولرزکےسامنےتھوڑی بہت مزاحمت کی تاہم ان کی اننگزبھی 36رنزپرتمام ہوئی، معین علی 2اوراسٹورٹ براڈ 8رنزہی بناسکے۔

مچل اسٹارک نےدوسری اننگزمیں 5اورمیچ میں 8وکٹیں حاصل کیں، پہلی اننگزکےسنچری میکرشان مارش میچ کےبہترین کھلاڑی قرارپائے، تیسرا ٹیسٹ 14دسمبرسےپرتھ میں کھیلا جائےگا۔