اگلا یوم آزادی ورلڈکپ کی ٹرافی کے ساتھ منائیں گے،سرفراز احمد

فائل فوٹو

فائل فوٹو

کراچی:قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفرازاحمد کا کہنا ہے کہ اگلا یوم آزادی ورلڈکپ کی ٹرافی کے ساتھ منائیں گے۔

بحریہ ٹاؤن کراچی کی تقریب میں سرفرازاحمد اور فخرزمان پر انعامات کی بارش بھی کی گئی۔

قومی کرکٹرزکی کارکردگی کو سراہاجانے کا سلسلہ جاری ہے،بحریہ ٹاؤن کراچی نے کپتان سرفرازاحمد کو 5لاکھ روپے انعام سے نوازا گیا۔

سرفرازاحمد کا کہنا ہے کہ اگلی 14اگست ورلڈکپ کی ٹرافی کے ساتھ منائیں گے۔

فخرزمان کو بھی بحریہ ٹاؤن کی جانب سے دس لاکھ روپے انعام میں دیئے گئے۔

بحریہ ٹاؤن کے کنٹری ہیڈ شاہدمحمود قریشی کہتے ہیں کہ ہیروز کی حوصلہ افزائی کرتے رہیں گے۔

بحریہ ٹاؤن انتظامیہ نے دونوں کرکٹرزکوسینی پلپکس کی لائف ٹائم اعزاز ممبرشپ بھی دی۔

loading...
loading...