اپوزیشن نے جے آئی ٹی بنانے کے عدالتی حکم کو مستردکردیا

فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد:اپوزیشن نے جے آئی ٹی بنانے کے عدالتی حکم کو مسترد کردیا۔

جمعے کو سینیٹ میں قائد حزب اختلاف اعتزاز احسن نے جے آئی ٹی پر بھرپور ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عدالتوں نے ہمیشہ نواز شریف پر نرم ہاتھ رکھا۔

اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ عمران خان، سراج الحق اور شیخ رشید درخواست دہندگان تھے،یہ لوگ نظر ثانی کیلئے جاسکتے ہیں، جے آئی ٹی کو جوڈیشل کمیشن میں بدلنے کیلئے نظر ثانی ہونی چاہئے۔

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے بھی کہا کہ ہم اس جے آئی ٹی کو نہیں مانتے۔

خورشید شاہ نے کہا کہ میاں صاحب ایک وقت تھا کہ ہم نے آپ سے کہا تھا کہ استعفیٰ نہ دو لیکن آج ہم کہتے ہیں کہ آپ استعفیٰ دو۔