اورنج لائن ٹرین آج لاہور میں اپنا دوسرا آزمائشی سفر مکمل کرے گی

فائل فوٹو

فائل فوٹو

لاہور:حکومت پنجاب کااورنج لائن منصوبہ ہوگیا تیار ہے،ٹرین آج لاہور میں اپنا دوسرا آزمائشی سفر مکمل کرے گی۔

لاہوریوں کو مل گئی ایک اور خوشخبری، سفری سہولت کیلئے میٹروبس کے بعد اب اورنج لائن ٹرین بھی اب چلنے کو تیارہے،اورنج لائن آج اپنا دوسرا آزمائشی سفر ڈیرہ گجراں سے لکشمی چوک تک کرے گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اورنج لائن ٹرین کے دوسرے آزمائشی سفر کا افتتاح کریں گے۔

واضح رہے کہ حکومت پنجاب کے اس منصوبے پر 1.56 ارب ڈالر لاگت آئی ہے۔

اورنج لائن ٹرین نے اپنا پہلا آزمائشی سفر 26فروری کو کیا تھا، دوسرے آزمائشی سفرمیں آج ٹرین 11 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرے گی، اس سفر سے شہری بغیر ٹکٹ کے لطف اندوز بھی ہو سکیں گے۔

اورنج ٹرین کے مجموعی طور پر 24اسٹیشن زمین سے اوپر اور 2زیر زمین ہیں ، ٹرین علی ٹاؤن ٹھوکر نیاز بیگ سے شروع ہو کر کینال ویو، وحدت روڈ اور مختلف مقامات سے ہوتی ہوئی آخری سٹیشن ڈیرہ گجراں پر پہنچے گی،24گھنٹوں میں سوا 2لاکھ لوگ اس ٹرین میں سفر کرسکیں گے۔

loading...
loading...