انڈونیشیا میں ہولناک زلزلہ:ہلاکتوں کی تعداد 345ہوگئی

فائل فوٹو

فائل فوٹو

جکارتہ:انڈونیشیا میں آنے والے ہولناک زلزلے میں ہلاکتوں کی تعداد 345ہوگئی۔

اتوار کے روز انڈونیشا کے جزیرے لومباک کی زمین 7شدت کے زلزلے سے لرزی تو شدید تباہی مچ گئی ،ہرطرف ملبہ ہی ملبہ سیکڑوں افراد زلزلے کی نظر ہوگئے ۔

زلزلے کے کئی روز گزر جانے کے بعد ایک خاتون کوعمارت کے ڈھیر سے زندہ نکال لیا گیا ہے۔

 ہزاروں افراد کو شیلٹر ہومز میں منتقل کیا گیا ، علاقے میں اب بھی ریسکیو آپریشن جاری ہے ،جہاں انہیں اشیا ضروریہ فراہم کی جارہی ہیں ۔

حکام کے مطابق اتنے بڑے پیمانے پر نقصان ہونےواجہ گھروں میں استعمال ہونےوالا ناقص مٹیریل ہے۔

loading...
loading...