انڈر19ورلڈکپ:پاکستان کو افغانستان کے ہاتھوں 5وکٹوں سے شکست

فائل فوٹو

فائل فوٹو

نیلسن :کرکٹ کے میدان میں پاکستان کیلئے آج کا دن مایوس کن رہا، سینئرٹیم کی شکست کےساتھ انڈر19ٹیم کوورلڈ کپ کےپہلے میچ میں افغانستان کےہاتھوں 5وکٹوں سےشکست ہوگئی۔

ہفتے سے نیوزی لینڈ میں شروع ہونےوالےانڈر19 ورلڈ کپ میں اپنے پہلے میچ میں پاکستان نےٹاس جیت کربیٹنگ کا فیصلہ کیا ،جودرست ثابت نہ ہوسکا اورپوری ٹیم صرف 188رنزپرڈھیرہوگئی۔

اوپنرروحیل نذیر81رنزبنا کرنمایاں رہے،6بیٹسمین ڈبل فیگرزتک بھی نہ پہنچ سکے۔

آسان ہدف کےتعاقب میں افغانستان کا آغازبھی اچھا نہ رہا اور50رنزپر3وکٹیں گرگئیں تاہم اکرام علی اوردرویش رسولی کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت افغانستان نےہدف 48ویں اوورمیں 5وکٹوں پرپورا کرلیا۔

یہ پاکستان انڈر19ٹیم کی افغانستان کےہاتھوں مسلسل تیسری شکست ہے۔

loading...
loading...