انٹربینک ڈالر اکسٹھ پیسے اضافے سے ایک سو اکیس روپے پر

dollarimage

کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی روپیہ سنبھل نہ سکا، انٹربینک میں ڈالر اکسٹھ پیسے اضافے سے ایک سو اکیس روپے کا ہوگیا، اوپن مارکیٹ میں  قیمت ایک سو تیئس روپے پر پہنچ گئی۔

روپے کے مقابلے میں ڈالر کی دوڑ جاری ہے ,آج بھی انٹربینک میں کاروبار کے دوران امریکی کرنسی کی قیمت ایک روپے چھیاسی پیسے اضافے سے ایک سو بائیس روپے پچیس پیسے  کی ریکارڈ سطح   پر پہنچ گئی، تاہم کاروبار کے اختتام پر ایک ڈالر ایک سو اکیس روپے پر بند ہوا۔

ادھر اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہاہے جہاں ایک ڈالر کی قیمت فروخت ایک سو بائیس  سے ایک سو تیئیس روپے ریکارڈ کی گئی۔

loading...
loading...