انتخابی ٹکٹوں کی تقسیم پر تحریک انصاف کے کارکن مشتعل

Untitled-1

کراچی: سندھ میں انتخابی ٹکٹوں کی تقسیم پر تحریک انصاف کے کارکن مشتعل ہوگئے۔ انصاف ہاؤس میں توڑ پھوڑکی، عارف علوی اور فردوس شمیم نقوی کے خلاف وال چاکنگ بھی کردی گئی۔

پی ٹی آئی نے فیورٹ ازم کیا، من پسند افراد کو ٹکٹیں دیں توعہدیداروں سے برداشت نہ ہوا۔ کراچی میں انصاف ہاؤس پر مشتعل کارکن پل پڑے۔ انصاف ہاؤس میں پارلمانی بورڈ کا اجلاس جاری تھا کہ اچانک مشتعل افراد نے انصاف ہاؤس میں توڑ پھوڑ شروع کردی۔

گو علوی گو، گو شمیم گو اور پارلمیانی بورڈ نامنظور کی چاکنگ کرڈالی۔ عہدیدار اجلاس سے باہر آئے اور معاملے کو سلجھانے کی کوشش کی۔

پی ٹی آئی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ کارکنان غلط فہمی کا شکار ہوئے۔ بعد ازاں پولیس اور رینجرز کی نفری بھی موقع پر پہنچی، جس کے بعد صورتحال کنٹرول میں آگئی۔

loading...
loading...