انتخابی دھاندلی:متحدہ اپوزیشن آج الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج کرے گی

فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد:انتخابات میں مبینہ دھاندلی کیخلاف متحدہ اپوزیشن آج اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج کرے گی۔

متحدہ اپوزیشن مبینہ انتخابی دھاندلی کیخلاف آج الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج ریکارڈ کرائے گی۔

اپوزیشن جماعتوں نے اسلام آباد انتظامیہ کو یقین دہانی کرائی ہے کہ الیکشن کمیشن کے سامنے جلسہ عام نہیں ہوگا صرف پر امن احتجاج کیا جائے گا۔

احتجاج کے باعث ریڈزون میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات ہیں، غیر متعلقہ افراد کو ریڈ زون میں داخلے کی اجازت نہ ہوگی۔

متحدہ مجلس عمل کے رہنما مولانا فضل الرحمان نے ویڈیو پیغام میں کہا ہے الائنس نے متفقہ طورپر الیکشن نتائج مسترد کر دیئے ہیں، الیکشن کمیشن اپنی ناکامی پر مستعفی ہو جائے۔

 پی پی رہنما قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے آج بڑا شو ڈاؤن نہیں ٹوکن احتجاج ہو گا، پی ٹی آئی مخالف جماعتوں کا اتحاد نہیں ہوا، صرف دھاندلی کے خلاف مفاہمت ہے۔

الیکشن کمیشن کے سامنے آج ہونے والے مظاہرے کی قیادت مسلم لیگ (ن) کے سربراہ شہبازشریف کریں گے، دیگر جماعتوں کے رہنماء بھی ان کے ساتھ ہوں گے۔

 ادھر فضل الرحمان کے بیٹے اسعد محمود کو ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کیلئے متفقہ امیدوار نامزد کر دیا گیا۔

loading...
loading...