انتخابات میں مبینہ دھاندلی:ن لیگ کی آج الیکشن کمیشن کے باہراحتجاج کی تیاری

فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد:مسلم لیگ (ن)نے حالیہ انتخابات میں مبینہ دھاندلی کیخلاف آج الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج کی تیاری مکمل کر لی۔

مسلم لیگ (ن)کے سینئر رہنماؤں کے اجلاس میں مبینہ انتخابی دھاندلی کیخلاف الیکشن کمیشن کے مرکزی اور صوبائی دفاتر کے باہر احتجاج کے حوالے سے حکمت عملی پر غور کیا گیا۔

مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عوامی مینڈیٹ چوری کرنے پر  الیکشن کمیشن کے آفس کے سامنے  ہونے والے پر امن احتجاج میں مشترکہ اپوزیشن کی تمام جماعتیں شرکت کریں گی۔

سابق وزیر رانا تنویز کا کہنا تھا کہ خلائی مخلوق کا پتہ نہیں کچھ نادیدہ قوتوں نے پارٹی کو ہرانے میں کردار ادا کیا۔

رانا تنویز کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کے بعد چاروں صوبائی الیکشن کمشنرکے دفاتر کے باہر بھی احتجاج کیا جائے گا۔

loading...
loading...