امن کے سفر میں طویل فاصلہ طے کرچکے اب منزل دور نہیں،آرمی چیف

فائل فوٹو

فائل فوٹو

پشاور:آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ ہم امن کے پر آزمائش سفر میں طویل فاصلہ طے کرچکے ہیں اور انشاء اللہ منزل اب زیادہ دور نہیں۔

جمعرات کو سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ شہید ہارون بلور کے گھر پہنچے جہاں انہوں نے ہارون بلور کے اہل خانہ سے تعزیت کی۔

 اس موقع پر ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور اور کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل نذیر احمد بھی آرمی چیف کے ہمراہ تھے۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ بلور فیملی قربانیوں کے ساتھ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پورے عزم سے کھڑی ہے۔

آرمی چیف نے مزید کہا کہ ہم امن کے پر آزمائش سفر میں طویل فاصلہ طے کرچکے ہیں اور نفرت و انتشار پھیلانے والوں کیخلاف بلا امتیاز متحد کھڑے ہیں، انشاء اللہ منزل اب زیادہ دور نہیں۔

loading...
loading...