امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو ناراض اتحادی کو منانے کیلئے سیؤل پہنچ گئے

فائل فوٹو

فائل فوٹو

سیئول:امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو ناراض اتحادی کو منانے کیلئے سیؤل پہنچ گئے ، جنوبی کوریا اور جاپانی وزرا خارجہ سے ملاقات کی ۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور شمالی کوریا کے صدر کم جونگ ان سے ملاقات کو جہاں دنیانے سراہا وہاں کچھ امریکی اتحادی ناراض نظر آئے،جنوبی کوریا اور جاپان نے شدیدتحفظات کا اظہار کیا ۔

امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو تحفظات دورکرنےسیؤل پہنچےجنوبی کوریا اور جاپانی وزرا خارجہ سے ملاقات کی ،ملاقات میں تینوں ممالک نے شمالی کوریا کو جوہری ہتھیاروں سے پاک کرنےکے عزم کا اظہار کیا ۔

امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا نے خطے کو امن کی جانب لے جانے کیلئے اہم قدم اٹھایا ہے ،شمالی کوریا نے اپنے جوہری ہتھیاروں کے خاتمے پر رضامندی ظاہر کی ہے جو امن اور استحکام کیلئے بڑا قدم ہے ۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی فوکس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہاکہ شمالی کوریاکے صدر سے ملاقات کے دوران جنوبی کوریا سے امریکی فوجی واپس بلانے سے متعلق کوئی بات چیت نہیں کی گئی ۔

loading...
loading...