امریکی وزیرخارجہ ریکس ٹلرسن عہدے سے فارغ

فائل فوٹو

فائل فوٹو

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیرخارجہ ریکس ٹلرسن کو عہدے سے فارغ کردیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹیم سے برطرفیوں کا نیا سلسلہ شروع ہوگیا،امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ  ایران معاہدے پر اختلافات کے باعث ریکس ٹلرسن کو عہدے سے ہٹایا۔

ریکس ٹلرسن نے برطرفی کے بعد امریکی انتظامیہ کی پالیسیوں کے بجائے روس کے معاملے پر بات کی۔

 انہوں نے کہا کہ روس کے عالمی مخالف اقدامات کسی کے مفاد میں نہیں ہیں۔

دوسری جانب سی آئی اے ڈائریکٹر مائیک پومپیو  اب وزیرخارجہ کے عہدے پر فائز کردیئے گئے ہیں جبکہ پہلی بار خاتون کو سی آئی اے کا ڈائریکٹر مقرر کیا گیا ہے، جینا ہاسپل سی آئی اے کی ڈائریکٹر کے فرائض انجام دیں گی۔

loading...
loading...