امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کاخدشے کی بنیاد پر دورہ برطانیہ منسوخ

فائل فوٹو

فائل فوٹو

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خدشے کی بنیاد پر اپنا دورہ برطانیہ منسوخ کردیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برطانیہ کا اگلے ماہ دورہ کرنا تھا جسے انہوں نے ٹھیک طریقے سے استقبال نہ کئے جانے کے خدشے پر منسوخ کردیا ۔

ڈونلڈ ٹرمپ ٹوئٹر پیغام میں اس کی وجہ بھی بیان کرتے ہوئے کہا کہ میں سابق امریکی صدر براک اوباما کا مداح نہیں ہوں اور نہ ہی میں ان کی طرح بکنے والا ہوں، بہترین جگہ پر بہترین سفارتخانے سے بک جانا بہت غلط سودا ہے میں سفارتخانے کا فیتا نہیں کاٹوں گا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو دورے کے دوران امریکی سفارتخانے کاافتتاح بھی کرنا تھا جو اب ریکس ٹلرسن کے ہاتھوں ہونے کا امکان ہے ،امریکی سفارتخانے کو 75کروڑ پاؤنڈز کی لاگت سے تیار کیا گیا ہے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اپنے دورےمیں ملکہ برطانیہ سے بھی ملنا تھا ۔